وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ عدم اعتماد آپ کا حق ہے اس کا احترام کرتے ہیں تشدد کرنے والوں کو کچل دیا جائے گا۔ان کا کہناتھاکہ ان کے پاس 172 بندے اکٹھے نہیں ہو رہے ان کو بہانہ چاہیئے، یہ انصار الاسلام کے جتھے لے کر آ رہے ہیں جو تحلیل ہو چکی ہے پچاس سے 60 لوگوں نے دھاوا بولا پھر یہ پارلیمنٹ لاجز میں چلے گئے۔ہم نے ایم این ایز کو گرفتار نہیں کیا وہ کمپنی کی مشہوری کےلیے تھانے میں بیٹھے۔ عمران خان نے سخت معاشی حالات میں بھی مضبوط خارجہ پالیسی کو جنم دیا، ہم یوکرین اور روس کی لڑائی میں غیر جانبدار ہیں، 172 افراد لے کر آنا اپوزیشن کا کام ہے۔ قانون سے آگے کوئی نہیں ہے شیخ رشید کا کہناتھاکہ سیاست میں کہتے ہیں کھسیانی بلی کھمبا نوچے،14دنوں میں کسی بھی وقت اجلاس بلا سکتے ہیں۔ اس ملک میں دو آدمیوں کی جان کو خطرہ ہے ایک مولانا فضل الرحمان ہے اور دوسرا شیخ رشید ہے، انہوں نےکہاکہ جو قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کرے آپ اس سے نمٹیں، اگر انہوں نے قانون ہاتھ میں لیا تو قانون انہیں ہاتھ میں لے گا، اپ کے ساتھ وہ ہو گی جس پر آپ ساری عمر نادم رہیں گے