سردی بڑھی تو کہیں گیس پریشر کم ہوا،، اور کہیں گیس نایاب ہی ہوگئی۔
کراچی میں شہری گیس سلینڈر استعمال کرنے پر مجبور۔ خواتین کے لئے کھانا پکانا دشوار ہوگیا۔
سردی ان ہوئی۔ تو سوئی گیس کی لائنوں سے گیس آوٹ ہوگئی۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر کی کمی سے شہریوں کو شدید دشواریو ں کا سامنا ہے۔سرجانی، کورنگی، کیماڑی، شاہ فیصل کالونی،سلطان آباد،لیاری ، گولیما ر اور نیول کالونی میں گیس پریشرمیں کمی سامنا ہے۔قصبہ کالونی ، منگھوپیر،اورنگی ٹاون،سائٹ ایریا ، لانڈھی، نیوکراچی، بلدیہ ٹاؤن، سعید آباد اور یوسف گوٹھ میں بھی گیس پریشر کم ہونے کی شکایت ہے۔
لائنزایریا، جیکب لائن ،نیوکراچی، نارتھ کراچی اور ناظم آباد سمیت مختلف علاقوں میں گیس بندش کی شکایات ہیں۔دوسری جانب سوئی سدررن گیس کےمطابق پرانےقدیم علاقوں میں بوسیدہ لائنوں کی وجہ سے پریشرکی شکایات ہیں جبکہ مختلف ترقیاتی کاموں کےدوران لائنوں کونقصان پہنچتا ہے،،جو لوپریشرکا سبب بنتا ہے۔