چکدرہ میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ، سوات ایکسپریس وے جزوی طور پر بند

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

چکدرہ میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ، سوات ایکسپریس وے جزوی طور پر بند

چکدرہ میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ، سوات ایکسپریس وے جزوی طور پر بند


 

چکدرہ کے مقام پر دوبارہ لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر سوات ایکسپریس وے کو کاٹلنگ انٹرچینج سے چکدرہ ٹول پلازہ تک بند کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ اقدام شہریوں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔


اسلام آباد اور پشاور جانے والی ٹریفک کو چکدرہ ٹول پلازہ سے جی ٹی روڈ کی طرف موڑ دیا گیا ہے، جبکہ سوات جانے والی ٹریفک کو کاٹلنگ انٹرچینج سے جی ٹی روڈ کی طرف منتقل کیا جا رہا ہے۔ موٹروے پولیس کی بھاری نفری کاٹلنگ انٹرچینج اور چکدرہ ٹول پلازہ پر موجود ہے تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جا سکے۔