صبح سے رات ہوگئی ، کراچی میں بجلی کا بحران نہ ٹلا۔ شہر کے کئی
علاقوں میں چھ گھنٹے بعد بھی بجلی غائب
ہے۔
کراچی میں گرمی کی شدت ، اوپر سے
بجلی کی آنکھ مچولی نے شہریوں کو
تمام دن پریشان کئے رکھا۔گلستان جوہر
میں سات گھنٹے بعد بجلی کی فراہمی بحال ہوگئی جبکہ سرجانی ٹاؤن اور نارتھ کراچی میں چھ گھنٹے
سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔ نیو کراچی ،
بلدیہ ، لانڈھی ، اورنگی ٹاؤن اور فیڈرل بی ایریا میں بجلی کی آنکھ مچولی
جاری ہے ۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے
کہ بجلی کی پیداوار میں کمی کے باعث لوڈ شیڈنگ سے مستثنی علاقوں میں بجلی کی فراہمی
میں تعطل آیا ہے۔سوئی سدرن گیس نے کے الیکٹرک کو
ایک سو ستر ایم ایم سی ایف ڈی گیس
کی سپلائی شروع کردی ہے۔ سائٹ اور کورنگی پاور
پلانٹ کو فراہم کی جانے والی گیس کے پریشر میں کمی برقرار ہے۔