پاکستانی باسمتی چاول کی برآمدات میں 43 فیصد کمی — قیمتوں میں اضافے کو ذمہ دار قرار دیا گیا
اسلام آباد،
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2025 میں پاکستانی باسمتی چاول کی برآمدات میں 43 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس ماہ 52,339 ٹن چاول برآمد کیے گئے، جبکہ گزشتہ سال جولائی میں یہ مقدار 92,541 ٹن تھی — یعنی 40,142 ٹن کی واضح کمی۔
حکام نے برآمدات میں کمی کی بنیادی وجہ چاول کی قیمتوں میں اضافہ قرار دیا ہے، جس کے باعث یوکے، یورپی یونین، اومان، سعودی عرب سمیت کئی ممالک کو چاول کی ترسیل متاثر ہوئی ہے۔