آئی ایم ایف کی عالمی معیشت کو بحران سے نکالنے
کے ساڑھے چھ سو ارب ڈالر کے فنڈز کی منظوری ۔ پاکستان کو دو اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے۔
عالمی مالیاتی فنڈ کے اعلامئے میں بتایا گیا ہے
کہ ساڑھے چھ سو ارب ڈالر کا فنڈ تیئس اگست
سے فعال ہوگا۔ ابھرتی ہوئی معیشتوں اور ترقی پذیر ملکوں کو اس میں سے دوسو پچھتر
ارب ڈالر ملیں گے۔ ماہرین کے مطابق فنڈ میں سے پاکستان کوزرمبادلہ کے ذخائرمستحکم
کرنےکے لئے دو اعشاریہ آٹھ ارب
ڈالرملنےکاامکان ہے۔ یہ رقم اگست کے آخر
تک موصول ہوگی۔آئی ایم ایف کےاضافی فنڈزسےپاکستان کےزرمبادلہ کےسرکاری ذخائر بیس
ارب ڈالرکی تاریخی سطح تک بلندہوجائیں گے۔ عالمی مالیاتی فنڈ سے ملنے والی یہ رقوم آئی ایم ایف پروگرام کا
حصہ نہیں ہوگی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان ستائیس جولائی کومعاشی جائزےمیں بھی دو اعشاریہ آٹھ ارب ڈالرموصول ہونےکاامکان
ظاہرکرچکاہے ۔ آئی ایم ایف سے فنڈ ملنے کی صورت میں بڑھتے ہوئے کرنٹ اکاونٹ خسارے
کو فنڈ کرنا آسان ہوگا ۔