امیر جماعت اسلامی کراچی کی زیر قیادت موٹرسائیکل وگاڑی کی نمبرپلیٹ کی تبدیلی کےخلاف ریلی نکالی گئی فائیو اسٹار چورنگی سے برنس روڈ تک بائیک ریلی نکالی گئی ۔ منعم ظفر کا کہنا تھا سندھ حکومت سے پانی ،بجلی اور سڑک کی تعمیر کا مطالبہ کیا جائے تو یہ نمبر پلیٹ دیتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرنے خود بائیک چلاکر ریلی کی قیادت کی۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اٹھائے ہوئے تھے ۔ بینرز میں درج ہے کہ بجلی چاہیے نمبر پلیٹ نہیں، سڑک چاہیے نمبر پلیٹ نہیں ۔ریلی سخی حسن سے ہوتے ہوئے برنس روڈ پہنچی ۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کا خطاب میں کہنا تھا برنس روڈ سے وزیر اعلیٰ ہاؤس دور نہیں ہے۔ سندھ حکومت سے پانی ،بجلی اور سڑک کی تعمیر کا مطالبہ کیا جائے تو یہ نمبر پلیٹ دیتے ہیں۔