کراچی میں برنس روڈ کی بندش کا انتظامی حکم نامہ کالعدم قرار۔

نزاہت خان نزاہت خان

کراچی میں برنس روڈ کی بندش کا انتظامی حکم نامہ کالعدم قرار۔

کراچی میں برنس روڈ کی بندش کا انتظامی حکم نامہ کالعدم قرار۔  تجاوزات ختم اور سڑک کو ٹریفک کے لئے بحال کیا جائے۔ سندھ ہائی کورٹ نے برنس روڈ فوڈ اسٹریٹ پر فیصلے سےمتعلق تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔


سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے جاری تحریری حکم نامے میں برنس روڈ کی بندش سے متعلق ضلعی انتظامیہ کے دونوں نوٹی فکیشن کالعدم قرار  دیئے گئے ہیں۔عدالت کا حکم نامے میں کہنا ہے تین روز میں برنس روڈ کی سٹرکیں بحال  اور وہاں موجود تمام تر کرسیاں، میزیں اور تجاوزات ہٹائی جائیں۔برنس روڈ کو عام ٹریفک کے لیے مکمل بحال کیا جائے۔ حکم نامے میں ضلعی انتظامیہ کو سات روز میں عمل درآمد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت  کی گئی ہے۔ عدالت نے  حکم نامے میں  قرار دیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر جنوبی سٹرک کو بند کرنے کی کوئی وضاحت نہ دے سکے۔ متعلقہ اتھارٹی کے بغیر نوٹی فکیشن کا اجرا غیر قانونی ہے۔