انسٹھ کلو سے زائد منشیات برآمد

صبانور صبانور

انسٹھ کلو سے زائد منشیات برآمد


اینٹی نارکوٹکس فورس  نے ملک بھر میں کارروائیوں کے دوران انسٹھ کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے سات ملزموں کو گرفتار کرلیا۔


ترجمان اے این ایف کے مطابق کراچی پورٹ پر کنٹینر سے تین لاکھ، پینتیس ہزار سےز ائد  نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں

۔سنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد سے تین ملزموں کو گرفتار کر کے  انیس کلوچرس، سوا کلو افیون، سواکلو ہیروئن اور ایک کلو آئس برآمد کی گئی۔

کوہاٹ روڈ پشاور  سے ساڑھے پندرہ کلو سے زائد چرس برآمدکر کے ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا

ترجمان اے این ایف کے مطابق اوکاڑہ بائی پاس کے قریب دو ملزمان سے ساڑھے نو کلو سے زائد  چرس اور پانچ کلو کے لگ بھگ افیون برآمد ہوئی۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں ملزم کو گرفتار کر کے سات کلو سے زائد چرس  قبضے میں لی گئی ۔

لاہور ایئرپورٹ سے کراچی بھیجے جانے والے پارسل  سے پچھتر گرام کوکین برآمد ہوئی۔