مین ہول میں گر کر چھ سالہ بچے کے لاپتہ ہونے کا واقعہ

صبانور صبانور

مین ہول میں گر کر  چھ سالہ بچے کے لاپتہ ہونے کا واقعہ

 

کراچی گلشن اقبال میں کھلے مین ہول میں گر کر  چھ سالہ بچے کے لاپتہ ہونے کے واقعہ کا دس ماہ بعد مقدمہ درج۔ کیس واٹر اینڈ سیوریج بورڈ انتظامیہ کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

واقعہ کا مقدمہ لاپتہ بچے کے والد  کی مدعیت میں عزیز بھٹی تھانے میں  قتل بلسبب کی دفعہ  کے تحت درج کیا گیا ہے۔

مقدمہ    میں  میونسپل کارپوریشن کے اعلی حکام  کے علاوہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ایکس سی این اور  انجنئیر اعجاز زیدی    بھی نامزد  ہیں۔ متن مقدمہ کے مطابق چھ سالہ ابیان گزشتہ سال چھ مئی کو   محلے  میں کرکٹ کھیل رہا تھا۔

 گیند    کھلے مین ہول میں گرنے پر وہ  مین ہول کے قریب گیا،، تو  پیر پھسل جانے سے اندر  گر گیا۔ کھلے مین ہول میں پانی کا بہاؤ بہت تیز اور گہرائی زیادہ تھی۔

 متن مقدمہ کے مطابق آدھے گھنٹے بعد ایدھی کی ٹیم پہنچی، لیکن کوئی متعلقہ انتظامیہ نہیں آئی۔ رات گئے سڑک کی کھدائی کی گئی لیکن کامیابی نہیں ملی۔

تمام کوششوں کے باوجود ابیان کاکوئی سراغ نہیں مل سکا۔

 واقعہ انتظامیہ کی غفلت کے باعث ہوا۔

 پولیس کا کہنا ہے واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔