سندھ سے سینیٹ کی خالی نشست پر پیپلز پارٹی کے تینوں امیدواروں کےکاغذات نامزدگی منظور ۔وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے بلاول بھٹو ستائیس فروری کو ملک بچانے نکلیں گے۔

نزاہت خان نزاہت خان

سندھ سے سینیٹ  کی خالی نشست پر پیپلز پارٹی کے تینوں امیدواروں کےکاغذات نامزدگی منظور ۔وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے بلاول بھٹو ستائیس  فروری کو ملک بچانے نکلیں گے۔

سندھ سے سینیٹ  کی خالی نشست پر پیپلز پارٹی کے تینوں امیدواروں کےکاغذات نامزدگی منظور ۔وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے بلاول بھٹو ستائیس  فروری کو ملک بچانے نکلیں گے۔ پی ٹی آئی  کے احتجاج کو سیکیورٹی دیں گے۔

سندھ سے سینیٹ  کی خالی نشست پر انتخابی معرکہ۔پیپلز پارٹی کے تینوں امیدواروں نثار کھوڑو ،گل محمد جاکھرانی اور عاجز دھامرا  کےکاغذات نامزدگی منظور ہوگئے۔

اس موقع پر موجود وزیراعلی سند ھ مراد علی شاہ نے کہا لوگوں کی آواز دبائی جارہی ہے۔ بلاول بھٹو 27 فروری کو ملک بچانے نکلیں گے۔

وزیراعلی کا کہنا تھا وفاق صوبوں کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔ پی ٹی آئی  کے احتجاج کو سیکیورٹی دیں گے،لیکن قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہااعتماد کرنےپر پارٹی قیادت کا شکر گزار ہوں۔ہم آئین کے رکھوالے ہیں۔ اس کی حفاظت کریں گے۔