کراچی کےساحل پرپھنسےبحری جہازکونکالنےکیلئے امدادی کارروائیاں آج بھی جاری رہیں ۔


کراچی کےساحل پرپھنسےبحری جہازکونکالنےکیلئے امدادی کارروائیاں آج بھی   جاری  رہیں ۔

کراچی، عرفان علی
کراچی کےساحل پرپھنسےبحری جہازکونکالنےکیلئے امدادی کارروائیاں آج بھی   جاری  رہیں ۔ وزیراعظم کے مشیربرائے بحری  امور محمود مولوی کہتےہیں جہازکےاطراف سےریت نکالنےکےکام مکمل نہ ہوسکا۔ پندرہ اگست کے بعد ہی جہازکو نکالنے کےلئے کوششیں  کی جائیں گی۔

ساحل پرپھنسے جہازکی ری فلوٹنگ کا آپریشن۔۔کارروائی  میں کے پی ٹی میرین پلوشن کنٹرول ڈپارٹمنٹ بھی شامل ہوگیا۔ آپریشن میں میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور   کے پی ٹی کی آئل اسپل ریسپورنس   ٹیم بھی   سازوسامان کے ساتھ شریک رہیں۔کے پی ٹی کی فائربریگیڈ اور ایمبولینس بھی وہاں حصہ لےرہی تھیں۔ آج سمندر میں طغیانی کےسبب آپریشن کےلیےآنےوالی ٹیموں نےایک گھنٹےسے زائدانتظار کےبعد آپریشن بند کردیا۔ وزیراعظم کے مشیر برائےبحری امور محمود مولوی کا کہنا ہے کہ 15اگست کے بعد جہاز کیلئے ٹگ بوٹس منگوائی جائیں گی۔ پاک بحریہ کی ٹیمیں 24 گھنٹےجہازکی نگرانی  کررہی ہیں۔ 15 اگست کےبعد سمندرمیں بننےوالی اونچی لہروں کا زورکم ہوجا ئے گا،،،پھرباقاعدہ طورپرجہازکو3 ٹگ بوٹس کی مدد سےگھسیٹ پرسمندرکی جانب کھینچاجائے گا۔19 اور20 جولائی کی درمیانی شب بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 سی ویوپرآکرپھنس گیا تھا۔