وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہااگلے چند ہفتوں میں ٹیکس نادھندگان پر ہاتھ ڈالیں گے۔

عرفان علی عرفان علی

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہااگلے چند ہفتوں میں ٹیکس نادھندگان پر ہاتھ ڈالیں گے۔

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہااگلے چند ہفتوں میں ٹیکس نادھندگان پر ہاتھ ڈالیں گے۔ 87فیصد ریٹیلرز ٹیکس نہیں دے رہے ۔ ملک میں صرف 20لاکھ افراد ٹیکس ادا کررہے ہیں۔ جب تک ٹیکس وصولی نہیں بڑھے گی ۔ہمیں باہر سے قرضے لینے پڑیں گے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا جن ممالک نے ترقی کی وہاں سیاسی عدم استحکام نہیں ہے۔ پالیسیوں کا تسلسل بھی پائیدار ترقی کے لیے ضروری ہے۔ہمیں 30سالوں تک 6 سے 7 فیصد کی شرح سے ترقی کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبے ہمیں بہت امیدیں وابستہ ہیں اور تعمیراتی شعبہ معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15 سرکاری ادارے سالانہ 500 ارب روپے کا نقصان کررہے ہیں۔ دیہی اور شہری نوجوانوں کو سود کے بغیر قرضے دییے جارہے ہیں، پانچ برسوں میں آئی ٹی کی ایکسپورٹ کئی گنا اضافہ کریں گے۔ ایف بی آر سے متعلق شکایات کا بھی ازالہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی معاشی صورت حال کو بہتر کرنے کے لیے اگریکلچرل انڈسٹری کو بہتر کرنے کے لیے اقدام کر رہے ہیں۔