سندھ کے صحافیوں کو الیکشن رپورٹنگ میں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی معاونت

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

سندھ کے صحافیوں کو الیکشن رپورٹنگ میں پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کی معاونت

انتخابات کے موقع پر سندھ کے صحافیوں کو الیکشن رپورٹنگ میں معاونت فراہم کرنے کے لیے وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کے ادارے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) کی جانب سے انتخابات کے موقع پر احسن قدم اٹھاتے ہوئے میڈیا فیسلیٹیشن ڈیسک (ایم ایف ڈی) کا انتظام کیا گیا۔

صحافیوں کو معاونت فراہم کرنے کے لیے بنائے گئے سہولت ڈیسک کے لیے پی آئی ڈی کے منصوبے پاکستان انفارمیشن سینٹر (پی آئی سی) میں کمپیوٹر و انٹرنیٹ کی سہولت سے لیس رپورٹنگ ڈیسک بنایا گیا، جہاں صحافیوں کو ضرور پڑنے پر اپنی خبریں تیار کرنے کے لیے معاونت فراہم کی گئی۔

صحافیون کو معاونت فراہم کرنے کے لیے پی آئی ڈی کی جانب سے مختلف ٹی وی چینلز، اخبارات اور دیگر نشریاتی اداروں کے صحافیوں کو صوبائی دارالحکومت کراچی کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ بھی کروایا گیا۔

مختلف اخبارات اور ٹی وی چینلز سے وابستہ صحافیوں نے بعد ازاں پی آئی ڈی کراچی کا دورہ کرکے فیسلیٹیشن ڈیسک کا دورہ بھی کیا جب کہ انہوں نے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) کراچی ارم تنویر سے ملاقات بھی کی اور صحافیوں نے سہولیات فراہم کرنے پر ڈی جی پی آئی ڈی کا شکریہ بھی ادا کیا۔

 ڈائریکٹر پی آئی ڈی کراچی خالد معراج عباسی نے صحافیوں کو پی آئی سی کے روم میں بنائے گئے فیسلیٹیشن ڈیسک کا دورہ بھی کروایا، جہاں صحافیوں کو پیش کش کی گئی کہ وہ وہاں بیٹھ کر اپنی رپورٹس تیار کر سکتے ہیں۔

میڈیا فیسلیٹیشن ڈیسک کے قیام پر صحافیوں نے اظہار اطمینان کرتے ہوئے پی آئی ڈی کراچی کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ سہولت ڈیسک صحافیوں کے لیے معاون ثابت ہوگا۔

ڈائریکٹر پی آئی ڈی کراچی خالد معراج عباسی نے صحافیوں کو بتایا کہ مذکورہ میڈیا فیسلیٹیشن ڈیسک پی آئی سی کے دفتر میں دو دن تک متحرک رہے گا اور اس دوران کوئی بھی صحافی آکر وہاں اپنا کام کر سکتا ہے۔