وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے صوبے میں ترقی کا سفر جاری ہے ۔ الیکٹرک بسوں کے فروغ سے توانائی کی بچت ہوگی

عمران عمران

  وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے    صوبے  میں ترقی کا سفر جاری ہے ۔ الیکٹرک بسوں کے فروغ سے توانائی کی بچت ہوگی


 وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے    صوبے  میں ترقی کا سفر جاری ہے ۔ الیکٹرک بسوں کے فروغ سے توانائی کی بچت ہوگی ۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کہتے ہیں  آٹومیٹڈ سسٹم سے کرائے کی وصولی  میں شفافیت آئے گی ۔ 


 کراچی  میں پیپلز بس سروس میں آٹومیٹڈ فیئر کلیکشن سسٹم کی افتتاحی تقریب ہوئی۔ ابتدائی طور پر یہ سہولت صرف دو روٹس پر  حاصل ہوگی۔

ان میں   ماڈل کالونی ملیر تا ٹاور روٹ ون ۔۔اور  گلشن حدید تا ٹاورروٹ ٹو شامل  ہیں۔

وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ  صوبہ میں مواصلاتی نظام کو نئی شکل دینے جارہے ہیں ۔الیکٹرک بسوں کے فروغ سے توانائی کی بچت ہوگی وہیں ماحول  کا  تحفظ بھی ہوگا 



صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل   میمن  نے کہا آٹومیٹڈ سسٹم سے کرائے کی وصولی میں مزید شفافیت ہوگی ۔ ریڈ لائن بی  آر ٹی منصوبہ بھی جلد   پایہ تکمیل کو پہنچے 


وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا  تھا  سندھ ایشیا میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں چھٹے نمبر پر ہے جبکہ   پاکستان کا نمبر بارہویں نمبر پر آتا ہے ۔  ۔