عدالتوں اور اداروں کے فیصلے پی ٹی آئی کی مرضی کےمطابق ہوں تو ٹھیک ،، نہیں تو غلط ہے۔مصطفیٰ کمال

عدنان اطہر عدنان اطہر

عدالتوں اور اداروں کے فیصلے پی ٹی آئی کی مرضی کےمطابق  ہوں تو ٹھیک  ،، نہیں تو غلط ہے۔مصطفیٰ کمال

چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال کا کہنا ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ دوہزار اٹھارہ کے الیکشن میں دھاندلی ہوئی۔ عدالتوں اور اداروں کے فیصلے پی ٹی آئی کی مرضی کےمطابق  ہوں تو ٹھیک  ،، نہیں تو غلط ہے۔

چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال کا  پریس کانفرنس میں  کہنا تھا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ دوہزار اٹھارہ کے الیکشن میں دھاندلی ہوئی اور  پی ٹی آئی کو جتوایا گیا۔  اس وقت تین نشستوں پر پی ایس پی بھاری مارجن سے  جیت رہی تھی۔ ایم  کیوایم آخری وقت تک حکومت میں رہتے ہوئے  اسے گرانے میں  لگی ہوئی تھی۔انہوں نے کہاکہ  جب تک عدالتوں اور اداروں کے  فیصلے ان کی مرضی کےمطابق تھے ،، تو  پی ٹی آئی کے لئے سب کچھ ٹھیک تھا۔   جو تحریک انصاف کے  ساتھ چلے وہ امر بل معروف ،، اور جو،،، ان کے ساتھ نہیں وہ غلط راستے پر ہے۔