کراچی میں بے لگام ڈاکؤوں نے ایک اور جان لے لی۔۔۔بلدیہ یوسف گوٹھ میں کریانہ اسٹور کے مالک کو لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر قتل کردیا گیا، اورنگی ٹاؤن حوا گوٹھ اور فیڈرل بی ایریا میں مبینہ پولیس مقابلوں میں ایک ملزم ہلاک دو زخمیوں سمیت تین گرفتار کرلئے گئے
بلدیہ سعید آباد کے علاقے یوسف گوٹھ میں واردات کی غرض سے آئے دو ملزموں نے مبینہ طور پہ مزاحمت پر کریانہ اسٹور کے مالک منیر حسین کو چہرے پر گولی مار کر قتل کردیا ،پولیس کے مطابق مقتول نے 15 روز قبل ہی دکان کا افتتاح کیا تھا ، واقعے کے وقت علاقے میں بجلی گئی ہوئی تھی جس کا ڈاکؤوں نے فائدہ اٹھا کر واردات کی کوشش کی ،دوسری طرف اورنگی ٹاؤن حوا گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ،فیڈرل بی ایریا بلاک 16 میں بھی شہریوں سے واردات کرنے والے دو ملزموں کو مبینہ مقابلے کے بعد پولیس نے گرفتارکرلیا ،مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی بھی ہوا ،پولیس حکام کے مطابق ملزموں کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز اور موٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں۔۔۔