کراچی میں گینگسٹر ارشد پپو سمیت تین افراد کے
قتل کیس میں گواہ کا بیان قلمبند نہیں ہوسکا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ اور
ملزموں کو پیش کرنے کا حکم دے دیا
کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں استغاثہ کی
جانب سے گواہ عابد انصاری کو پیش کیا گیا۔ ملزم کے وکیل کی عدم حاضری کے
باعث گواہ کا بیان قلمبند نہیں کیا جاسکا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہ اور
ملزموں کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔مقدمہ میں شاہ جہاں بلوچ،عبدالرحمن اور دیگر نے
ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔ شیراز کامریڈ اور
دیگر مفرور ملزموں میں شامل ہیں۔ پولیس کے
مطابق ملزمان نےدوہزار تیرہ میں ارشد پپو
سمیت تین افراد کو قتل کیا تھا ۔ ملزمان کے خلاف کلاکوٹ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا
تھا۔