کراچی کےگیارہ کوروناویکسیشن سینٹرزکوماس ویکسینیشن سینٹرکادرجہ دینےکانوٹیفکیشن جاری


   کراچی کےگیارہ کوروناویکسیشن سینٹرزکوماس ویکسینیشن سینٹرکادرجہ دینےکانوٹیفکیشن جاری

 

کراچی کےگیارہ کوروناویکسیشن سینٹرزکوماس ویکسینیشن سینٹرکادرجہ دینےکانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔۔ شہرکےگیارہ ماس ویکسینیشن سینٹرمیں پورےہفتے24گھنٹے ویکسینیشن کاسلسلہ جاری رہے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع شرقی میں  ڈاؤاوجھا کیمپس،ضلع غربی میں سندھ گورنمنٹ قطراسپتال ، ضلع جنوبی میں خالق دیناہال،جناح اورلیاری جنرل اسپتال شامل ہیں،، ضلع وسطی میں چلڈرن اسپتال،گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد اور نیوکراچی شامل ہیں،، ضلع ملیر میں سندھ گورنمنٹ اسپتال مراد میمن گوٹھ میں بھی 24گھنٹے ویکسین لگائی جائےگی، ضلع کورنگی میں سندھ گورنمنٹ اسپتال کورنگی نمبر5،سندھ گورنمنٹ اسپتال سعودآباد جبکہ ضلع غربی میں سندھ گورنمنٹ قطر اسپتال میں بھی 24گھنٹےکوروناسےبچاوکی ویکسین لگے گی۔