ماں سےکمسن بچی چھین کرفرارہوگئے

عرفان علی عرفان علی

ماں سےکمسن بچی چھین کرفرارہوگئے

 

کراچی کےعلاقے بلدیہ ٹاون  میں   نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزم ،ماں سےکمسن بچی چھین کرفرارہوگئے پولیس نےکئی مقامات سےسی سی ٹی وی فوٹیج اورشواہدحاصل کرلیے۔

مبینہ اغواہونےوالی بچی کی تلاش جاری ہے۔

کراچی کےعلاقے بلدیہ روبی موڑکےقریب نامعلوم موٹرسائیکل سوارملزم راہگیرخاتون سےکمسن بچی چھین کرفرارہوگئے۔

مبینہ طورپر اغواہونےوالی بچی کےوالدشاہدکاکہناہےکہ بچی کی ماں ڈاکٹرکودکھانےجارہی تھی ۔تاحال بچی کاکچھ پتہ نہیں چل سکا۔

پولیس حکام کاکہناہےبچی کی ماں کوکئی مقامات سےحاصل سی سی ٹی وی فوٹیج دکھائی گئی ہیں۔ شواہدبھی اکھٹےکیےجارہےہیں ۔

بچی کے مبینہ اغواء کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہواہے