تحریک انصاف نےسندھ میں بلدیاتی
انتخابات کے التواء کےخلاف عدالت سے رجوع
کرلیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی
نے موقف اپنایا ہے کہ کراچی میں زیادہ بارش نہیں ہورہی لیکن الیکشن کمیشن
نےبلدیاتی الیکشن ملتوی کردیےہیں۔
بلدیاتی انتخابات سندھ حکومت اور اس کی اتحادی جماعتوں کی خواہش اور
صوبائی الیکشن کمشنرکی سفارش پرملتوی کئے گئے ہیں۔
بلدیاتی الیکشن کی تیاریاں مکمل اور بیلٹ پیپرزچھپ چکےہیں۔
پیپلزپارٹی کی حکومت اپنی متوقع شکست کےباعث کراچی میں الیکشن نہیں
چاہتی۔ سندھ ہائی کورٹ الیکشن ملتوی کرنےکافیصلہ کالعدم قرا ردے۔