سندھ میں گنے کی قیمت اور کوالٹی پریمیم کی ساتھ ادائیگی سے متعلق
درخواست ۔ عدالت نےصوبائی کین کمشنر کو
ذاتی حثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں دائر
درخواست میں کہا گیا ہے کہ شوگر ملز مالکان گنے کے کاشتکاروں سے بڑا فراڈ کر رہے ہیں۔سندھ
کابینہ کا فیصلہ ہے کہ کوالٹی پریمیم کرشنگ سیزن ختم ہونے کے بعد ادا کیا جائے گا۔
جب کاشتکار گنا فروخت کرتے ہیں تو صرف گنے کی رقم ادا کرنی ہے۔چالیس کلو گرام گنے
سے آٹھ کلو سے زائد چینی بنے،، تو کوالٹی
پریمیم لاگو ہوتا ہے۔ درخواست گزار نے
موقف اختیار کیا ہے کہ ملز مالکان چینی بنانے سے قبل کیسے کوالٹی پریمیم کی ادائیگی
کر سکتے ہیں۔ ملزم مالکان خلاف قانون گنے اور کوالٹی پریمیم کی ایک ساتھ ادائیگی
کر رہے ہیں۔ عدالت نے درخواست کی مزید سماعت ایک ماہ کے لئے ملتوی کردی۔