کراچی میٹرک بورڈ کے تحت ہفتہ طلبہ کا آغاز ہو گیا

عرفان علی عرفان علی

کراچی میٹرک بورڈ کے تحت ہفتہ طلبہ کا آغاز ہو گیا

کراچی میٹرک بورڈ کے تحت ہفتہ طلبہ کا آغاز ہو گیا ۔مقابلوں کا افتتاح  چیئرمین ثانوی تعلیمی بورڈ  نے کیا۔  پہلا مقابلہ حسن قرات کا ہوا ۔۔ ہفتہ طلبہ میں مختلف مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت ہفتہ طلبہ کا باقاعدہ  افتتاح میٹرک بورڈ کے چیئرمین سید شرف علی شاہ نے کیا ۔ میڈیا سے گفتگو  میں ان  کا کہنا تھا کہ کورونا کے بعد پہلے ہفتہ طلبہ کا انعقاد کیا گیا ہے ۔

ہفتہ طلبہ کے پہلے روز مقابلہ حسن قرات  ہوا،،  جس میں مختلف اسکولوں سے طلبہ نے حصہ لیا۔ ڈائریکٹر ایجوکیشنل ریسرچ حور مظہر کا کہنا تھا کہ ہم نصابی سرگرمیاں طلبہ کی ذہنی صلاحیتوں میں اضافہ کرتی ہیں۔ ثانوی تعلیمی بورڈ ان سرگرمیوں کو اہمیت دیتا ہے۔

  ہفتہ طلبہ میں  حسن قرات ، نعت خوانی، اردو،انگریزی و سندھی زبان میں تقاریر اور ملی نغموں کا مقابلےہوں گے۔ مقابلوں میں  بورڈ سے الحاق شدہ نجی اور سرکاری اسکولوں کے طلبہ حصہ لے رہے ہیں۔