وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا نیپرا ایکٹ میں مجوزہ آرڈینس پر ردعمل دیتے ہوئےکہاکہ
اطلاعات ہیں نپرا ایکٹ میں آرڈینس کے زریعے ترامیم کی جارہی ہیں آرڈینس کے زریعے نیپراایکٹ میں ترامیم پر صوبوں کو شدید تحفظات ہیں۔
یہ بات انہوں نے اپنے جاری بیان میں کہی وزیر توانائی سندھ کا کہناتھاکہ صوبوں کے تحفظات دور کیے بغیر نیپراایکٹ مجوزہ آرڈینس ناقابل قبول ہے، نیپرا ایکٹ میں ترامیم سے صوبوں کی حق تلفی ہوگی انکا کہناتھاکہ ایکٹ میں ترامیم سے قبل اسٹیک ہولڈرز اور صوبوں کو اعتماد میں لیا جاۓ امید ہے وزیر اعظم صوبوں کے ساتھ کسی کو ناانصافی نہیں کرنے دینگے امتیاز شیخ نے کہاکہ آرڈینس کے زریعے نپراایکٹ کی تبدیلی پاور سیکٹر، وفاق اور صوبوں کے درمیان اختلافات کا باعث ہوگا