پاک آرمی کا فلائیٹ سیمولیٹر

عدنان اطہر عدنان اطہر

پاک آرمی کا فلائیٹ سیمولیٹر


ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقدہ دفاعی نمائش کے دوران پاکستانی دفاعی مصنوعات نے دنیا بھر سے آئے مندوبین کو حیران کردیا۔


فضاء میں جائے بغیر جہاز چلانے کی تربیت دینے کے لئے متعارف کرایا گیا پاک آرمی کا فلائیٹ سیمولیٹر سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔


پاک آرمی کادفاعی صنعت کے شعبے میں غیر معمولی کارنامہ آئیڈیاز کے گیارہویں ایڈیشن  کے دوران سب کو اپنی جانب کھینچ لایا۔


بظاہر دو کرسیوں پر مشتمل نظر آنے والی یہ مشین پاک آرمی کے شعبہ ایوی ایشن انجینئرنگ اسکول  کا شاہکار  ہے

 جس میں  تھری ڈی ٹیکنالوجی بروئے کار لاکر  زمین پر رہتے ہوئے فضاء میں پرواز کرنا سیکھا جاسکتا ہے۔


آنکھوں پر چشمہ لگا کر فلائیٹ سیمولیٹر میں بیٹھے شخص کو جہاز کے کاک پٹ میں اپنی موجودگی کا احساس ہوتا ہے

پاک آرمی کے شعبہ ملٹری ٹریننگ نے سال دو ہزار چودہ میں سیمولیٹر کی تیاری پر کام شروع کیا اور وقت گزرنے کے ساتھ اس میں جدت لائی گئی۔

 زیر تربیت پائلٹس کو مقامی سطح پر تیار اسی سیمولیٹر کے ذریعے  جہاز چلانے کی تربیت دی جارہی ہے۔


فلائیٹ سیمولیٹر اسٹارٹ ہونے کے بعد فضاء میں جہاز کی طرح متحرک بھی رہتا ہے جس سے اس میں بیٹھا شخص خود کو پرواز کرتا محسوس کرتا ہے۔

 دفاعی نمائش میں شرکت کرنے والے غیر ملکی مندوبین نے فلائیٹ سیمولیٹر میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔