سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے شاہراہ فیصل پر واقع نسلہ ٹاورکا دورہ کیا۔۔


 سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے شاہراہ فیصل پر واقع نسلہ ٹاورکا دورہ کیا۔۔


پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے شاہراہ فیصل پر واقع نسلہ ٹاورکا دورہ کیا۔۔


اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی غیرقانونی عمارتیں اگر قانونی ہوسکتی ہیں  تو کراچی کی کیوں نہیں،وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو متاثرین کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئے،بلڈنگ، مکان اور دکانیں بھلے توڑیں متبادل کا بنددبست بھی کریں،جنہوں نے این او سی دی انکے خلاف کاروائی کیوں نہیں کی جاتی۔ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ نسلہ ٹاور کا معاملہ بڑا سنگین ہے لیز کا کاغذ ملکیت ہوتا ہے کسی کو کسی کے گھر سے نہیں نکالنا چاہئیے نسلہ ٹاور نالے پر نہیں بنا لیگل طریقے سے بنا ہوا ہے اگر لیز میں کوئی سقم ہے تو اس کی سزا مکینوں کو نا دی جائے۔انہوں نے کہاکہ میں نسلہ ٹاور کے مکینوں اور الاٹیز کے ساتھ اپنی جماعت کی جانب سے اظہار یکجہتی کرنے آیا ہوں۔۔