امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کراچی میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی سازش ہورہی ہے۔

صبانور صبانور

امیر جماعت اسلامی کراچی  حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کراچی میں بلدیاتی الیکشن ملتوی کرنے کی سازش ہورہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے بلدیاتی انتخابات سے متعلق   الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد سازشیں شروع ہوگئی ہیں۔

 گورنر سندھ  و  ہ کررہے ہیں ،، جو ان کا کام نہیں۔ شہر میں اسٹریٹ کرائم روکنے کے لئے  رینجرز کو اختیارات دیئے جائیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ گورنر ہاوس میں سازشیں ہورہی ہیں۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی  تعیناتی  ایک سوالیہ نشان ہے ۔

گورنر وہ کررہے ہیں،، جو ان کا کام نہیں ہے۔جو سیاسی پارٹیاں پولنگ اسٹیشن پر  قبضہ میں مہارت رکھتی ہیں،، وہ نہیں چاہتی کہ الیکشن ہوں۔

بلدیاتی انتخابات کے دوران وہ فورس نہیں ہونی چاہیے جو پرامن انتخابات نہ کراسکے۔پولنگ اسٹیشن پر  رینجرز اور فوج کی تعیناتی کے لئے وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کو بھی خط لکھ رہے ہیں ۔ ہو سکتا ہے کہ چیف آف آرمی کو بھی خط لکھیں ۔

 سندھ حکومت نے چھ ہزار ارب جو ترقیاتی کام کرائے ،،، وہ کہاں ہیں۔حافط نعیم الرحمن نے کہا کہ  شہر میں اسٹریٹ کرائم رکنے کا نام نہیں  لے  رہے۔ حکومت ناکام ہو چکی ہے۔شہر میں قیام امن کے لئے رینجرز کو اختیارات دیئے جائیں۔