کراچی میں کورنگی بلال چورنگی کے قریب شہری
نےڈاکووں کو دبوچ لیا۔
انہی کا اسلحہ چھین کر انہی پر فائرنگ کردی۔ دونوں ملزمان مارے گئے۔
بلدیہ ٹاؤن پٹنی اسپتال کے قریب اسٹور مالک کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک ہوگیا۔
پولیس کےمطابق کراچی میں کورنگی بلال چورنگی کے قریب شہری بینک سے رقم لے کر
نکلا تھا۔
کچھ فاصلے پر دو ڈاکووں نے
اسے روکا،، اور لوٹ مار کی کوشش کی۔
شہری نے مزاحمت کرتے ہوئے ڈاکووں کا
اسلحہ چھین لیا،،اور اسی اسلحہ سے فائرنگ
کر دی،،
جس سے دونوں ڈاکو موقع پر ہلاک
ہوگئے۔پولیس کےمطابق ڈاکووں سے موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
دونوں ڈاکووں کی لاشوںکو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ لوٹ مار کا نشانہ بننے
والا شہری کاروبار کرتاہے۔
دوسری جانب بلدیہ ٹاؤن پٹنی اسپتال کے قریب بھی شہری کی فائرنگ سے ڈاکو مارا گیا۔ پولیس
کےمطابق موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان میڈیکل اسٹور پر لوٹ مار کرنے آئے تھے۔
واردات کے بعد ملزمان فرار ہوئے،، تو اسٹور کے مالک نے فائرنگ کردی۔
ایک ملزم زخمی ہو کر گر گیا
جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ زخمی ملزم
بعد میں دم توڑ گیا۔