اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بلدیاتی قانون
کوبارباراسمبلی میں ردکرچکے ہیں۔اس ایکٹ کیخلاف ایم کیوایم اورپی ٹی آئی سپریم
کورٹ میں گئی
سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس میں
کہا کہ بلدیات کے قانون میں آرٹیکل چوہتر ہونے تک یہ کالا قانون رہے گا۔۔۔انہوں
نےکہاکہ اس بلدیاتی قانون کومستردکرچکےہیں۔
حلیم عادل شیخ کا کہناتھاکہ لوکل گورنمنٹ میں جتنی کرپشن ہوئی ہے کہیں
نہیں ہوئی ہوگی۔۔۔ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ ایک سو اٹھارہ کے تحت صوبائی حکومت
کونسل کا فنڈ استعمال کر سکتی ہے۔
پی ٹی آئی رہنمانے کہاکہ اکیس
شقیں دوہزارتیرہ کے ایکٹ کی عوام دشمن ہے ۔جماعت اسلامی کے معاہدے میں ان اکیس شقوں پر کوئی بات نہیں ہوئی۔