ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی ہندو برادری نے اپنے مذہبی تہوار دیوالی کو جوش
و خروش سے منایا ۔
روشنیوں اور خوشیوں کے تہوار دیوالی کے رنگ
کراچی میں بھی چھائے رہے ۔
شری سوامی نارائن مندر میں ہندوبرادری نے خوبصورت تقریب سجائی ۔
دیوالی کے موقع پرمندر کو برقی قمقموں سےسجایا
گیا۔
بچے اور بڑے ۔ سب نے ہی دیوالی کی خوشیاں منائیں
۔
خوشی کے اس تہوار پر تحائف کا تبادلہ بھی کیا گیا
۔
دیوالی کا پیغام یہ ہے کہ جس طرح آپ اپنے گھروں کو صاف کرتے ہیں اُسی
طرح اپنے دلوں کو صاف کریں جس طرح کے گفٹ اپنے لیے خریدتے ہیں اُسی طرح اُن لوگوں
کے لیے خریدیں جو گفٹ نہیں خرید سکتے
ہندو برادری نے چراغاں کے علاوہ پھلجڑیاں، آتش
بازی اور پٹاخے چلا کر خوشی کا اظہار کیا
۔
ہندوبرادری سے وابستہ افراد کا کہنا تھا
کہ دیوالی پر اپنوں کے ساتھ خوشیاں منانے
کا اپنا ہی مزہ ہے ۔
خوشیوں کا تہوار ہے روشنیوں کا تہوار اس دن
چراغ جلاتے ہیں
دیوالی گھر کی صفائیاں کرکے مٹھائیاں بانٹ کر دیپ
جلاکر مناتے ہیں
دیوالی
کے موقع پر مندروں میں خصوصی عبادت کا اہتمام بھی کیا گیا ۔