غزہ میں اسرائیلی حملوں کو 6 ماہ مکمل ہو گئے
غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 33 ہزار 137 سے تجاوز کر
گئی
شہید ہونے والوں میں 13 ہزار سے زائد بچے شامل ہیں
غزہ میں 12 ہزار فلسطینی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے
دبے ہوئےہیں
کئی ماہ سے ملبے تلے دبے ہزاروں فلسطینیوں کو مردہ تصور کیا
جا رہا ہے
قابض فورسز نے مغربی کنارے پر 456 سے زائد فلسطینی شہید
کردیے
اسرائیل نے غزہ کے مکانات، اسپتالوں اور زرعی اراضی کو بھی
بری طرح تباہ کر دیا
غزہ کی 60 فیصد عمارتیں کھنڈر بنا دی گئیں
بمباری کے باعث غزہ کے 17 لاکھ سے زائد شہری بے گھر ہو چکے
ہیں
غزہ میں اسرائیلی فورسز نے تقریبا ًتمام تعلیمی ادارے اور
بیشتر ثقافتی مراکز بھی تباہ کردیے
غزہ میں 36 میں سے صرف 10 اسپتال جزوی طور پر فعال ہیں
3گرجا گھروں
سمیت غزہ میں 230 عبادت گاہیں تباہ کی جا چکی ہیں
غزہ کی 11 لاکھ آبادی کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے
قحط کی صورتحال کے باعث 31 فیصد فلسطینی بچے غذائی قلت کا
شکار ہیں
اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیل غزہ پر 2 ایٹمی بموں کے برابر
بارود استعمال کرچکا ہے
6ماہ سے جاری
حملوں میں اسرائیل نے غزہ پر 25 ہزار ٹن سے زائد بارود استعمال کیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں سے نقصان کا تخمینہ 55 کھرب روپے سے
زائد ہے