جامعہ کراچی کے انٹرنیشنل سینٹرآف کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز کے ڈائریکٹر کی حیثیت سے ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی کالعدم قرار۔
سندھ ہائی کورٹ نے عہدے سے ہٹاتے ہوئے تعیناتی کا نوٹی فکیشن منسوخ قرار دے دیا
ڈاکٹر فرزانہ شاہین نے ڈاکٹر اقبال چوہدری کی سربراہ آئی سی سی بی ایس کی حیثیت سے تعیناتی کو عدالت میں چیلنج کیا تھا۔سندھ ہائی کورٹ نے تیرہ مئی کو ڈاکٹر اقبال چوہدری کی تعیناتی سے متعلق جاری ہونے والا نوٹی فکیشن منسوخ قرار دے دیا۔
سات سینئر حاضرسروس پروفیسرزکی موجودگی میں ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری کو سربراہ آئی سی سی بی ایس تعینات کیا گیا تھا۔
پینسٹھ سالہ ڈاکٹر اقبال چوہدری تیئس سال تک ادارے کے سربراہ رہ چکےہیں۔