کراچی میں حلقہ این اے دوسو چالیس پر ضمنی الیکشن کے دوران ہنگامہ آرائی۔

نزاہت خان نزاہت خان

کراچی میں حلقہ این اے دوسو چالیس پر ضمنی الیکشن کے دوران ہنگامہ آرائی۔

کراچی میں حلقہ این اے دوسو چالیس پر ضمنی الیکشن کے دوران ہنگامہ آرائی۔

دوسو سے زائد افراد سے پوچھ گچھ۔

پچپن گرفتار۔ سیاسی  رہنماوں کو  بھی شامل تفتیش کیا جاسکتا ہے۔

کراچی میں حلقہ این اے دوسو چالیس پر ضمنی الیکشن کے دوران تصادم اور ہنگامہ آرائی کے معاملے پر پولیس کی پانچ رکنی  خصوصی ٹیم کی تفتیش جاری ہے۔

 پولیس کا کہنا ہے لانڈھی اور کورنگی پولیس اسٹیشن میں درج چار  مقدمات میں  اب تک پچپن  ملزم گرفتار کئے جاچکے ہیں۔

چھ روز کے دوران پولیس کی تفتیشی ٹیموں نے دوسو سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی۔

 موبائل فونز سے بنائی گئی مسلح تصادم اور ہنگامہ آرائی کی ویڈیوز سےملزموں کی شناخت میں  مدد لی جارہی ہے۔

 پولیس حکام کا دعویٰ ہے  کہ تفتیشی ٹیمیں اب تک پندرہ سے زائد موبائل فونز کی ویڈیوز بھی حاصل کر چکی ہیں۔

پی ایس پی ،ایم  کیو ایم اور ٹی ایل پی رہنماؤں کو بھی جلد شامل تفتیش کیا جاسکتا ہے۔

کراچی پولیس چیف نے ضمنی الیکشن کے دوران درج مقدمات کی تفتیش پانچ رکنی خصوصی کمیٹی کو سونپی تھی۔

سولہ  جون کو  ہونے والی پولنگ  کے دوران ہنگامہ آرائی اور فائرنگ میں ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے۔