اسپیکر آغا سراج درانی کا کہنا ہے سندھ اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں ایوان میں پچیس فیصد ارکان کی موجودگی پر اتفاق ہوا ہے۔


اسپیکر  آغا سراج درانی کا کہنا ہے  سندھ اسمبلی کے آئندہ اجلاس   میں ایوان میں  پچیس فیصد ارکان کی موجودگی پر اتفاق ہوا ہے۔

اسپیکر  آغا سراج درانی کا کہنا ہے  سندھ اسمبلی کے آئندہ اجلاس   میں ایوان میں  پچیس فیصد ارکان کی موجودگی پر اتفاق ہوا ہے۔ کراچی کے  موسم کی طرح ایوان کا موسم بھی اچھا ہو گا۔ کابینہ میں تبدیلی سے ان کا  کوئی واسطہ نہیں۔

اسپیکر سند ھ اسمبلی کی زیر   صدارت  پارلیمانی سربراہوں  کی بیٹھک ہوئی،، جس  میں آئندہ اجلاس کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔

میڈیا سے گفتگو میں اسپیکر    کا کہنا تھا  ایوان میں 25 فیصد ارکان موجود ہوں گے۔ کراچی کا موسم اچھا ہے ۔ایوان کا موسم بھی اچھا ہو گا۔

آغا سراج درانی نے کہا کہ کابینہ میں تبدیلی سے ان کا  کوئی واسطہ نہیں۔ ارباب غلام رحیم کو کچھ نا کہیں۔ وہ میرا پرانا دوست ہے۔

اجلاس میں  پی ٹی آئی کے بلال غفار، جی ڈی اے کے حسنین مرزا ،ایم کیوایم کے  محمد حسین، ایم ایم اے کے سید عبدالرشید بھی   شریک ہوئے۔