صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کے حوالے سے آئی بی اے کے سینٹر آف ایکسلیلنس ان جرنلزم، نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن اور اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کے اشتراک سے دوسری قومی میڈیا فیلو شپ کا آغاز کردیا گیا، آئ بی اے کراچی کے سینٹر آف ایکسیلینس اینڈ جرنلزم میںُ صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کے حوالے سے دوسری قومی میڈیا فیلو شپ کا آغاز ہو گیا۔
اقوام متحدہ کے ادارے پاپولیشن فنڈ کے مطابق پاکستان میں بتیس فیصد خواتین گھریلو تشدد کا شکار ہیں جن میں زیادہ تعداد کم عمر میں شادی کرنے والی خواتین کی ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل کمیشن آن دی ا سٹیٹس آف ویمن کی چیئرپرسن نیلوفر بختیار نے اس موقع پر کہا کہ اقوام متحدہ کے ادارے پاپولیشن فنڈ کے مطابق پاکستان میں 32 فیصد خواتین تشدد کا شکار ہیں، کم عمری کی شادی پاکستان بھر میں ایک سنگین مسئلہ ہے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج نے کہا کہ ان مسائل پر ان کے ا حساس کو اجاگر کرکے اور تربیت دے کر ہم پاکستان کی خواتین اور لڑکیوں کے لیے ایک زیادہ باعزت اور بہتر ماحول تشکیل دے سکتے ہیں۔ تقریب سے سی ای جے کی ڈائریکٹر امبر شمسی سمیت دیگر صحافیوں اور سماجی شخصیات نے شرکت کی