سندھ بھر میں انتخابات کے موقع پر فوج ،رینجرز اور سندھ پولیس کے سیکیورٹی انتظامات مکمل۔ کراچی میں
رینجرز کے چھ ہزار اہلکار
سیکیورٹی فرائض انجام دیں گے۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق آٹھ فروری کو عام انتخابات کے موقع پر سندھ بھر میں رینجرز کے دس ہزار اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔
ان میں سے چھ ہزار اہلکار کراچی میں خدمات انجام دیں گے۔شہر میں کوئیک رسپانس فورس کے چار سو چالیس اور اندرون
سندھ تین سو بیانوےد ستے متعین ہوں گے۔
کوئک رسپانس فورس دو رینجرز موبائل اور دو موٹر سائیکل اسکواڈ پر مشتمل ہوگی۔
رجمان سندھ رینجرز کے مطابق کراچی اور
اندرون سندھ کے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پرتعیناتی جاری
ہے۔ووٹنگ کا عمل مکمل ہونے تک سیکیورٹی اقدامات سخت رہیں گے۔