ساہیوال سے لاپتہ لڑکی کیس کی سماعت

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

ساہیوال سے لاپتہ لڑکی کیس کی سماعت

ساہیوال سے لاپتہ لڑکی کیس کی سماعت

لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں ساہیوال سے لاپتہ لڑکی کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسے 9 فروری تک ملتوی کر دیا گیا۔


سماعت کے دوران آر پی او نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کی ابھی تعیناتی ہوئی ہے، فائل منگوائی گئی ہے لہٰذا مہلت دی جائے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو مہلت مل جائے گی، لیکن کیا آپ نے تفتیشی افسران کا کنڈکٹ دیکھا ہے؟ چیف جسٹس نے ہدایت دی کہ تفتیشی افسران کو بتا دیں کہ بچوں کے معاملے پر حساس ہو جائیں، بچہ ہو یا بچی، پولیس کو غفلت کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔


سماعت میں پولیس نے موقف اختیار کیا کہ بچی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کی یو ایس بی عدالت سے گم ہو گئی ہے۔ چیف جسٹس نے اس پر کہا کہ ہم نے سیشن جج سے انکوائری کروائی ہے، یو ایس بی عدالت تک پہنچی ہی نہیں۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ بچی کیسے گھر سے گئی، یہ معاملہ تفتیش میں سامنے آئے گا۔