وزیر توانائی سندھ امتیاز
شیخ کا کہنا ہے تھر کے کوئلے کو ملک کے دیگر پاور پلانٹس تک پہچانے کے لئے ریلوے
لنک کا منصوبہ جلد شروع ہوگا۔
وزیر توانائی سندھ امتیاز
احمد شیخ نے چیئرمین پاکستان ریلوے بورڈ سے ملاقات کے دوران کہا تھر کول فیلڈ سے چھور ریلوے
لائن تک
ایک سو پانچ کلومیٹر طویل ٹریک
بچھایا جائے گا۔
تھر کول فیلڈ کے نیشنل ریلوے
ٹریک سے جُڑنے پر ملک کے تمام کول پاور پلانٹس کو تھر کا کوئلہ پہنچایا جاسکے گا۔
صوبائی وزیر توانائی نے
کہاکہ تھر کا کوئلہ ملکی توانائی کی ضروریات کو پوری کرنے کی مکمل صلاحیت کا حامل
ہے۔
ملک کے پاور پلانٹس کو تھر
کے کوئلے پر چلانے سے درآمدی کوئلے پر خرچ ہونے والے کثیر زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ تھر کول فیلڈ سے نیشنل ریلوے لائن
چھور تک ریلوے ٹریک بچھانے کا کام چودہ
ماہ میں مکمل ہوگا۔