سپریم کورٹ نے فشریز اینڈ لائیو اسٹاک میں کنٹریکٹ پر بھرتی
ملازمین کو مستقل نہ کرنے کےخلاف درخواست مسترد کردی۔
جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے ملازمین کو ایک مخصوص پروجیکٹ
کے لیے بھرتی کیا گیا تھا۔پروجیکٹ ختم ،
تو ملازمتیں بھی ختم ہوگئیں۔
سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی لارجربنچ
نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار
کے وکیل نے دلائل دیئے درخواست گزارو ں کو دوہزار نو میں مختلف گریڈ پر بھرتی کیا گیا تھا ۔
دوہزار تیرہ میں ستاسی ملازمین کو برطرف کردیا گیا۔ سندھ حکومت
نے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا قانون پاس کیا تھا ۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ
جنرل سندھ نے بتایا جس قانون کے تحت درخواست گزار ملازمت کی مستقلی مانگ رہے،، وہ
کالعدم قرار دیا جا چکا ہے ۔
عدالت نے فریقین کے
دلائل سننے کے بعد درخواست مسترد کردی۔