محکمہ تعلیم سندھ نے عام انتخابات کےموقع پر تعطیلات کی سمری تیار کرلی ہے

سدرہ پٹیل سدرہ پٹیل

محکمہ تعلیم سندھ نے عام انتخابات کےموقع پر تعطیلات کی سمری تیار کرلی ہے

محکمہ تعلیم سندھ نے عام انتخابات کےموقع پر تعطیلات کی سمری تیار کرلی ہے وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کےبعد نوٹیفکیشن جاری ہوگا ۔

عام انتخابات کے موقع پر محکمہ تعلیم سندھ نے6سے 9فروری تک چھٹیوں کی سمری وزیر اعلیٰ سندھ کو بھیج دی ۔ ذرائع محکمہ تعلیم کے مطابق تمام نجی و سرکاری اسکولز، کالجز اور جامعات بند رہیں گی ۔ 5فروری کشمیر ڈے کے موقع پر بھی اسکول بند رہیں گے ۔ محکمہ تعلیم کے مطابق ہفتہ اتوار ملا کرکل 9 دن اسکول بند رہیں گے۔