پاکستان ریلوے کا تاجروں کی سہولت کےلئے نئی مال گاڑیاں چلانےکا اعلان ۔ تیس نئی ہائی اسپیڈ فریٹ ویگنیں سسٹم میں شامل کر دی گئیں۔
سی ای اوپاکستان ریلوے کے مطابق عالمی معیار کے مطابق تیار کی گئی ایک ویگن کی گنجائش ساٹھ ٹن ہے،، جو کہ فریٹ آپریشنز میں انقلابی پیش رفت ہے۔ ریلوے کا ساڑھے آٹھ سو فریٹ ویگنز کا ہدف ہے۔ اب تک ڈھائی سو ویگنز سسٹم میں شامل ہوچکی ہیں۔باقی رواں سال دسمبر تک تیار کی جائیں گی۔ سی ای اوپاکستان ریلوے کےمطابق نئی مال برادر ویگنز پاکستان میں تیار کی گئی ہے،، جومقامی صنعت میں ترقی کی نوید ہے۔ ریلوے ٹریکس کی استعداد بڑھی تو مزید جدید فریٹ ٹرینیں متعارف کی جائیں گی۔ریلوے کے کرائے سڑک کے مقابلے میں کم ہیں۔ نئی ویگنز کی شمولیت سے تاجر برادری کو کم لاگت میں نقل و حمل کی سہولت میسر ہوگی۔