ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے اور سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کو توہین عدالت کے نوٹس جاری


ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے اور سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کو توہین عدالت کے نوٹس جاری

 کراچی میں ڈیفنس اور  کلفٹن کے بارشوں میں ڈوبنے کے کیس میں ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے اور سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کو توہین عدالت کے نوٹس جاری۔ دس دن میں  نکاسی آب سے متعلق رپورٹ طلب کرلی گئی۔ 


سندھ ہائی کورٹ میں     ڈی ایچ اے اور  کلفٹن  میں نکاسی آب  کے انتظامات سے متعلق رپورٹ پیش نہ کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔عدالت نے کہا کہ مون سون آنے والا ہے۔ دس دن میں جواب جمع کرایا جائے۔ بتایا جائے کہ نکاسی آب سے متعلق کیا اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ وکلا نے کہا کہ عدالت ڈی ایچ اے اور  کلفٹن سے نکاسی آب   کا پلان طلب کرچکی ہے،،لیکن عدالتی احکامات کے باوجود  پلان نہیں دیا جارہا ہے۔ عدالت نے نیشنل اور صوبائی ڈیزاسٹر  مینجمنٹ اتھارٹیز  کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے  رپورٹس طلب کرلیں۔ درخواست گزار  نے خدشہ ظاہر  کیا ہے کہ اس سال بھی مون سون بارشوں کے دوران  ڈی ایچ اے اور  کلفٹن کے علاقے بارش کے پانی میں  ڈوب جائیں گے۔