وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے کراچی میں نویں محرم کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا۔
میئر کراچی مرتضی وہاب، سینیٹر وقار مہدی اور آئی جی سندھ غلام نبی میمن بھی ان کے ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر داخلہ ضیاءالحسن لنجار نے نمائش، نشتر پارک، امام بارگاہ حسینیہ ایرانیان کھارادر اور اطراف میں سیکیورٹی کا جائزہ لیا۔ بعد میں وزیر داخلہ ،،میئر کراچی کے ہمراہ ایم اے جناح روڈ پہنچے ۔ آئی جی سندھ پولیس نے وزیر داخلہ ضیاءالحسن لنجار کو سیکیورٹی پر بریفنگ کیا۔ وزیر داخلہ نے سیکیورٹی انتظامات فول پروف بنانے کی ہدایت کی ۔ وزیر داخلہ اور میئر کراچی نے نویں محرم الحرام کے جلوس کے منتظمین سے بھی ملاقات کی۔ ضیاءالحسن لنجار کا کہنا تھا شہر کا امن وامان ہماری ترجیح ہے۔ میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا جلوس کی گزر گاہوں پر صفائی ستھرائی کے ساتھ روشنی کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ آئی جی سندھ نے بتایا جلوس کی گزرگاہوں، قریبی عمارتوں اور اطراف میں بھی سیکورٹی کو یقینی بنایا گیا ہے۔