سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر عارف علوی کو عدالتی اجازت کے بغیر گرفتار کرنے سے روک دیا۔ ایف آئی اے اور پولیس سے ان کے خلاف تمام مقدمات اور نکوائریز کی تفصیلات طلب کرلٰیں۔
سندھ ہائی کورٹ میں سابق صدر عارف علوی کے خلاف درج مقدمات سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا ہم نے تین مقدمات میں ضمانت حاصل کرلی ہے۔ مزید مقدمات کا پتہ نہیں۔ عدالت نے حکم دیا عارف علوی کے خلاف کوئی قدم نہ اٹھایا جائے ۔اگر ان کے خلاف کوئی خفیہ مقدمہ ہے، تو عدالت کوآ گاہ کیا جائے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے یہ سابق صدر ہیں ۔کیا اداروں کو لگتا ہے یہ کوئی قتل کردیں گے۔ان کی اتنی تو عزت کی جائے ۔ عدالت نے مزید سماعت انیس دسمبر تک ملتوی کردی۔