اسٹاک مارکیٹ تاریخی بلندی بانوے ہزار، تین سو چار پوائنٹس پر بند

صبانور صبانور

  اسٹاک مارکیٹ تاریخی بلندی   بانوے ہزار، تین سو چار پوائنٹس پر بند


 اسٹاک مارکیٹ تاریخی بلندی   بانوے ہزار، تین سو چار پوائنٹس پر بند ۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت  میں پانچ پیسے کا اضافہ ۔ فی تولہ سونا  پانچ سو روپے سستا ہوگیا۔  


 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار ی ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان رہا۔ ہینڈریڈ انڈیکس تین سو چھیاسٹھ پوائنٹس اضافے سے تاریخی بلندی بانوے ہزار، تین سو چار پوائنٹس پر بند ہوا۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت  پانچ پیسے اضافے  کے بعد  دوسو ستتر روپے، چوراسی پیسے ہوگئی۔ فی تولہ سونا پانچ سو روپے سستا ہوکر  دو لاکھ، تراسی ہزار، دوسو  روپے کا ہوگیا۔ دس گرام سونے کی قیمت  چار سو ،انتیس  روپے  کم ہوکر  دو لاکھ، بیالیس ہزار، سات سو اٹھانوے روپے کا ہوگئی۔