کراچی میں لانڈھی قائد آباد پل کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور چھ افراد زخمی۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ۔
پولیس کےمطابق قائد آباد گوشت گلی کے قریب فائرنگ کا واقعہ دو گروپوں کے درمیان جاری جرگے میں پیش آیا۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ۔ فوٹیج میں فریقین کو دیکھا جا سکتا ہے۔ دو روز قبل دو برادریوں کے افراد میں ہونے والے جھگڑے پر جرگہ جاری تھا۔ اس دوران ایک گروپ کے افراد نےمخالفین پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ ہوتے ہی گلی میں بھگدڑ مچ گئی۔فوٹیج میں زخمی بھی نظر آرہے ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ فائرنگ میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔