صوبائی وزرا
سعید غنی اور ساجد جوکھیو کی مقتول ناظم
جوکھیو کے اہلخانہ سے ملاقات۔ یقین دہانی
کرائی کہ حکومت غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیر
اطلاعات سندھ سعید غنی اور صوبائی وزیر سماجی بہبود ساجد جوکھیو
ملیر، سالار گوٹھ میں مقتول
ناظم جوکھیوکے گھر پہنچے۔ انہوں نے مقتو ل
کے اہلخانہ سےملاقات اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔ صوبائی وزیر
اطلاعات سعیدغنی کا کہنا تھا کہ یہ سانحہ انتہائی تکلیف دہ ہے اور پارٹی چیئرمین،
وزیر اعلٰی سندھ سمیت تمام پارٹی نے
اس کی بھرپور مذمت کی ہے۔یہ کسی ایک شخص کا ذاتی فعل تھا ،اس سے پارٹی کا کوئی
تعلق نہیں ۔ سندھ حکومت ناظم جوکھیو کے
خاندان کو یقین دہانی کراتی ہے کہ ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔