کراچی میں تاجر ایکشن کمیٹی نے وزیر بلدیات سندھ کی یقین دہانی پرتین روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔


کراچی میں تاجر ایکشن کمیٹی نے وزیر بلدیات سندھ  کی یقین دہانی پرتین روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

کراچی،عدنان اطہر

کراچی میں تاجر ایکشن کمیٹی نے وزیر بلدیات سندھ  کی یقین دہانی پرتین روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ ناصر شاہ کہتے ہیں تاجروں نے ایس اوپیز پر عملدرآمد کے حوالےسے ہمارا ساتھ دیا پیر کو ہونے والےاجلاس میں ان کے مطالبات رکھیں گے۔ تاجر ایکشن کمیٹی کےرہنما رضوان عرفان کہتے ہیں ناصر شاہ نےایک چھٹی ختم کرنےاور کاروبار رات دس بجے تک جاری رکھنے کے نوٹی فکیشن کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیر بلدیات سندھ  ناصر شاہ   لائٹ ہاوس پر جمعرات سےجاری کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے احتجاجی دھرنے میں پہنچے اورتاجر ایکشن کمیٹی کے رہنما رضوان عرفان، شرجیل گوپلانی، جمیل پراچہ ،حکیم شاہ سمیت دیگر سے ملاقات کی ۔

میڈیا سے بات چیت میں ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی ایس اوپیز پر تاجروں نے ہمیشہ عمل کیا ہے۔شہر میں کورونا کیسز کی جو شرح سات فیصد سے زائد تھی وہ 7فیصدسے کم پرآگئی ہے

رہنما تاجر ایکشن کمیٹی رضوان عرفان کا میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ ناصر شاہ نےایک چھٹی ختم کرنےاور کاروبار رات دس بجے تک جاری رکھنے کے نوٹی فکیشن کی یقین دہانی کرائی ہے۔

تاجر رہنماوں کاکہنا تھا کہ کاروبار بند رکھنےسے مشکلات کا سامنا کرنا پڑاہے۔