ایف آئی اے سائبر کرائم سیل سندھ کا سکھر اور گھوٹکی میں آپریشن۔

عرفان علی عرفان علی

 ایف آئی اے سائبر کرائم سیل سندھ کا  سکھر اور گھوٹکی میں آپریشن۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سیل سندھ کا  سکھر اور گھوٹکی میں آپریشن۔ پانچ ہزار سے زائد غیرقانونی سمز اور دس  ہزار سے  زائد  انگوٹھوں کے نشانات کی سلیکون  برآمد۔دو نادرا ملازمین سمیت  آٹھ ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سیل سندھ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر عمران ریاض  نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ غیر قانونی سمز کچے  میں  ڈاکووں کے زیراستعمال ہیں۔ ایسی سمز بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے میں استعمال کی جاتی ہیں۔انہوں نے  کہا کہ نادرا سے ڈیٹا لیک ہوتا تھا۔ انگوٹھوں کے نشانات سے موبائل نمبرز آن کئے جاتے  تھے۔ درخواست نا ملنے پر نیشنل بینک کے سسٹم پرسائبر اٹیک کی تحقیقات شروع نہیں کی گئی۔ ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل میں آئن لائن جرائم کی نگرانی کے لئے سیل قائم کیا جارہا ہے ۔