سندھ میں سیلاب کے باعث 25 اگست سے معطل ریلوے سروس مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہو گئی ۔

عمران عمران

سندھ میں سیلاب کے باعث 25 اگست سے معطل ریلوے سروس مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہو گئی  ۔

سندھ میں سیلاب کے باعث 25 اگست سے معطل ریلوے سروس مرحلہ وار بحال ہونا شروع ہو گئی  ۔

رحمان بابا ایکپریس کراچی سے مسافروں کو لے کر  پشاور کے لئے روانہ ہو گئی ۔

ٹرین سروس بحال ہونے پر مسافروں کے ساتھ قلی بھی خوش نظر آئے ۔


سندھ میں آنے والے سیلاب نے دیہی علاقوں کے ساتھ ساتھ ریلوے ٹریک کو بھی نقصان پہنچایا

 جس کے باعث گزشتہ چونتیس دن سے ریلوے سروس معطل تھی ۔

 جسے اب مرحلہ وار بحال کیا جا رہا ہے ۔

کراچی براستہ نواب شاہ ، فیصل آباد اور ملتان رحمان بابا ایکپریس پشاور کے لئے روانہ ہوئی ۔

مسافروں نے ٹرین سروس بحال ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا

صرف مسافر ہی نہیں ۔

روزگار سے محروم قلی بھی خوش نظر آئے ۔

 ان کا کہنا تھا کہ سماجی تنطیموں نے ان کی مدد کی ۔

 

لیکن وہ اب وہ مزدوری کر کے کچھ پیسے کما سکیں گے

رحمان بابا ایکسپریس کے بعد آج دوسری ٹرین خیبر میل رات دس بجے پشاور کے لئے روانہ ہو گی جس کے بعد  ریلوے حکام کے مطابق

سے قراقرم ایکسپریس ، پاک بزنس ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس بھی بحال کردی جائیں گی